
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔
نئے سال کے موقع پر عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، بدھ کے روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 جنوری 2026 تک برقرار رہیں گی۔