ایاز صادق اور بھارتی وزیرِ خارجہ کا مصافحہ، مسکراہٹ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ


ڈھاکہ میں خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات جاری ہیں۔ اس موقع پر پاکستان اور بھارت کی اعلیٰ شخصیات کے درمیان غیر رسمی ملاقات اور مصافحہ بھی ہوا۔ 
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا کے انتقال کے بعد ڈھاکہ میں ان کی نمازِ جنازہ ہوئی، جس میں غیر ملکی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
جنازے کے بعد تعزیتی تقریبات جاری ہیں، اس موقع پر پاکستان اور بھارت کی اعلیٰ شخصیات کے درمیان غیر رسمی ملاقات اور مصافحہ بھی ہوا۔ 
یہ غیر رسمی ملاقات ڈھاکہ کے قومی پارلیمنٹ کمپلیکس میں اس وقت ہوا جب دونوں ممالک کے نمائندے خالدہ ضیا کے بیٹے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے تعزیت کے لیے موجود تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی وہاں موجود تھے، جہاں جے شنکر نے آگے بڑھ کر اسپیکر ایاز صادق سے مصافحہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں مسکراہٹ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles