
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اپنے ترجمان ابو عبیدہ اور تنظیم کے غزہ کے چیف محمد سنوار کی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کردی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم ’حماس‘ کی جانب سے پیر کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ اور غزہ کے اس وقت کے سربراہ محمد سنوار کے رواں سال اسرائیل سے جنگ کے دوران شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
تنظیم کے مطابق اسرائیلی فورسز کے خلاف لڑتے ہوئے رفح بریگیڈ کے سربراہ محمد شعبانہ، حکم العیسی اور راعد سعد بھی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے مئی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے محمد سنوار کو شہید کر دیا ہے جو حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے۔ اس کے تین ماہ بعد اسرائیل نے القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا تھا۔