گھبراہٹ کا شکار عالیہ کو سنبھالتی کرینہ کی ویڈیو وائرل

بھارت کے لیجنڈری اداکار اور فلم ساز راج کپور کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر منعقدہ فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں عالیہ بھٹ اور ان کی بھابھی کرینہ کپور بھی شامل ہوئیں، اس ایونٹ کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں عالیہ بھٹ تھوڑی تنائو کا شکار نظر آ رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ بھی ’جسم اور رنگت‘ پر تنقید سے نہیں بچ سکیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیتو کپور پنڈال میں داخل ہوئی، رنبیر نے عالیہ کو ان کا استقبال کرنے کے لیے بھیجا لیکن یہاں تک کہ جب عالیہ استقبال کے لیے اپنی ساس کی طرف چلی جاتی ہے، نیتو اسے نظر انداز کرتی ہے اور چلی جاتی ہے۔

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جِگرا‘ کس فلم کی کاپی نکلی؟

ویڈیو میں عالیہ بھٹ کچھ پریشان نظر آرہی تھیں، لیکن عالیہ کو فوراً ہی کرینہ نے سہارا دیا اور انہیں اسٹریس سے نکالتی ہوئی نظر آئیں، چونکہ اس فلم فیسٹول میں کپور خاندان کے تمام افراد ہی شریک تھے تو ممکن ہے کسی خاندانی ان بن پر عالیہ بھٹ شائد ناراض ہوگئی ہوں لیکن کرینہ کپور نے جس طرح عالیہ بھٹ کو سنبھالا، اس کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا۔
کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عالیہ کچھ دباؤ میں کرینہ سے بات کر رہی تھیں، لیکن کرینہ، جو کہ ہمیشہ کی طرح خوش نظر آئیں، نے اپنی مسکراہٹ سے عالیہ کو پرسکون کر دیا۔

بعد ازاں دونوں اداکاراؤں نے رنبیر، کرشمہ، کرینہ، سیف، رندھیر کپور ، ببیتا کپور اور نیتو کپور کے ساتھ فوٹوگرافروں کے لیے پوز بھی دیا۔

اس تقریب کے لیے آر کے فلمز، فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن، اور نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا نے راج کپور کی مشہور فلموں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles