صومالیہ کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا


ڈپٹی وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے صومالیہ کے وزیرِ خارجہ عبدالسلام علی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ صومالیہ نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی مخالفت پر پاکستان پاسکتان کا شکریہ ادا کیا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق صومالیہ کے وزیرِ خارجہ عبدالسلام علی نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے فون پر گفتگو کے دوران خطے کی صورتحال اور سلامتی کونسل میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صومالی وزیرِ خارجہ نے سلامتی کونسل میں صومالیہ کے تحفظات پیش کرنے کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواسے کی۔
اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے لیے کسی بھی اقدام کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر صومالیہ کے جائز مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔
صومالی وزیر خارجہ عبدالسلام علی نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کا کردار صومالیہ کے لیے نہایت اہم ہے۔
اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سلامتی کونسل سمیت ہر متعلقہ فورم پر صومالیہ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles