پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی – Sports

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی اور یوں کینگروز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 22 سال بعد ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

پرتھ میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 141 رنز کا مطلوبہ ہدف 27 ویں اوورز میں پورا کرلیا۔

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے تیسرے ٹاکرے کے لیے پرتھ میں میدان سجایا گیا، جہاں تین میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا گیا، جس کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی جیت پر مبارکباد کا سلسلہ جاری

اس کے بعد آسٹریلیا کو 36 رنز پر دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، آرون ہارڈی محض 12 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

36 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان جوش انگلس نے میتھو شارٹ کے ساتھ مل کر مزاحمت کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہوسکی اور محض ٹیم کے اسکور میں 20 رنز کے اضافے کے بعد 56 کے اسکور پر آسٹریلیا کو 3 تیسرا نقصان اٹھانا پڑا۔

کپتان جوش انگلس صرف 7 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 72 رنز گری، جب میتھو شارٹ 22 رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے، میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے سبب کوپر کونولی7 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، محمد حسنین کی گیند ان کے ہاتھ پر لگی جس سے وہ انجرڈ ہوگئے۔

اس کے بعد میکسویل کریز پر آئے لیکن وہ صرف 2 گیندوں کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور 79 کے اسکور پر گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے اپنی وکٹ حارث رؤف کو تھما بیٹھے۔

آسٹریلیا کا اسکور 88 تک پہنچا تو مارکس اسٹوئنس بھی صرف 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، وہ محمد حسنین کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور مزاحمت کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور میں 30 رنز کا اضافہ کیا تاہم 118 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کو 7 واں نقصان اٹھانا پڑا، ایڈم زمپا 13 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار ہوئے۔

8 ویں وکٹ کی شراکت میں 22 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم ٹیم کا اسکور 140 تک پہنچا تو آسٹریلیا کی یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں گرگئں،

آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ 30 رنز بناکر نمایاں رہے اور ان کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

اس طرح آسٹریلیا کی ٹیم پچھلے میچ کی طرح آج بھی پورے 50 اوورز نہ کھیل سکی اور 31.5 اوورز میں 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 اور حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :

Popular Articles