کراچی: اوباش نوجوان کی راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت


کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ کی گلی نمبر 1 میں ایک اوباش نوجوان کی راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد نوجوان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو میں نوجوان خاتون کے گزرنے پر نازیبا حرکت کرتا ہے، جبکہ اس کے دوست نوجوان کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر دوبارہ ایسی حرکت دہرانے کا کہتے ہیں۔
نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو اس نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ مجھے اپنی حرکت کا پچھتاوا ہے، میں ماں بہنوں سے معافی مانگتا ہوں۔
کراچی: خواتین کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار
اس نوجوان کا نام شعیب بتایا جا رہا ہے، جو یوسف گوٹھ گلی نمبر 1 کا رہائشی ہے۔ ویڈیو کے مطابق، نوجوان نے اپنے دوستوں کے کہنے پر دوبارہ نازیبا حرکت کی تھی۔
اسکول کی بچیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار
یوسف گوٹھ کے رہائشی نوجوان کا کہنا تھا کہ یہ سب شیطانی مزاح تھا اور میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles