ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، رانا ثنا اللہ


وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک سے نفرت کی سیاست کاخاتمہ کرناہوگا،ملک میں نفرت کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
فیصل آباد میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ملک میں خدمت کا سفرجاری رہتا تو پاکستان بڑی معیشتوں میں شامل ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نوجوان نسل کومخالف سیاست دانوں کو گالیاں نکالنا سکھایا گیا، اوئے،توئے، گالی گلوچ، افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، فیک نیوز سے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔
مشیر وزیرعظم نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی نے کارکنوں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا، 2017کے بعد ملک میں گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا گیا، یہ آج بھی احتجاج اور افراتفری کی سیاست جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے،ایک صوبےکا وزیراعلی3 باروفاق پرحملہ آورہوچکاہے،راناثنااللہ ، ڈی چوک پر پی ٹی آئی والے کھڑے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹ اور مکاری کی سیاست کا انجام یہی ہونا تھا، پنجاب میں تحریک انصاف10 بندے بھی جمع نہ کر سکی، پرتشدد، احتجاج، فساد اور توڑ پھوڑ کی سیاست پی ٹی آئی کا وتیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
سے نفرت کی سیاست کاخاتمہ کرناہوگا،راناثنااللہ
پاکستان جن اصولوں پربناانہیں پرقائم ودائم رہےگا،راناثنااللہ
پاکستان نفرت کی بنیادپرنہیں بنا،بھائی چارےکی بنیادپربنا،راناثنااللہ
پی ٹی آئی نےملک میں نفرت اورانتشارکی سیاست کوفروغ دیا،راناثنا
جعلی خبروں کےذریعےنوجوانوں کوگمراہ کیاگیا،راناثنااللہ
ایک صوبےکاوزیراعلی3باروفاق پرحملہ آورہوچکاہے،راناثنااللہ
علی امین اوربشریٰ بی بی نےکارکنان کوبےیارومددگارچھوڑدیا،راناثنا
پی ٹی آئی والےلاشوں کی سیاست کرتےہیں،راناثنااللہ
پی ٹی آئی والےاحتجاج کیلئےدیہاڑی دارلائے،راناثنااللہ
پرتشدداحتجاج اورتوڑپھوڑپی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،راناثنااللہ
معاشی بحران کےذمہ دارہم نہیں،پی ٹی آئی ہے،راناثنااللہ

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles