خلیل الرحمان قمر معمولی لکھاری، ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی، نادیہ افگن


پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے ڈرامہ نگار، مصنف اور شاعر خلیل الرحمان قمر سے اپنی پہلی ملاقات کا بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کی حرکتوں کی وجہ سے اُن کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔
اداکارہ نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں خلیل الرحمان کے ساتھ کسی ڈرامے میں کام نہیں کروں گی وہ عجیب شخصیت کے مالک ہیں۔
انہوں نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 25 سال قبل میں ڈرامہ انڈسٹری میں نئی آئی تھی، ایک دن ثمینہ آپا (سینئر اداکارہ ثمینہ احمد) کے ساتھ اسٹوڈیو گئی، وہ مجھے کمرے میں بٹھا کر کسی کام کے لئے باہر چلی گئیں۔
نادیہ افگن نے بتایا کہ کمرے میں صوفے پر پاؤں رکھے ایک شخص بیٹھا سگریٹ پی رہا تھا، میں نے اسے سلام کیا تو اُس نے جواب میں پوچھا، آپ کون ہو؟ اور یہاں کام کے لئے آئی ہو؟
فنکارہ نے اپنی گفتگو کے دوران مزید بتایا کہ میں نے ثمینہ آپا(سینئر اداکارہ) سے پوچھا یہ کون صاحب ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرامہ رائٹر ہیں۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس دن سوچ لیا تھا کہ جس شخص کو بیٹھنے کی بھی تمیز نہیں ہے، وہ اچھا لکھاری کیسے ہوسکتا ہے ؟ میں اس کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔
نادیہ افگن نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر معمولی لکھاری ہیں، وہ کوئی بڑے رائٹر نہیں، جو ڈراموں یا فلموں کے لئے کچھ لاجواب تحریر کرسکتے ہوں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles