
سندھ گورنر ہاوس کی دیوار سے جڑا باغ جناح جسے پولو گراؤنڈ کے نام سے بھی جانا جاتاہے ان دنوں مکمل نظر انداز کیا گیا ہے س کی وجہ سے کراچی کے شہری ایک تاریخی اور خوبصورت پارک سے لاتعلق ہورہے ہیں ۔
باغ جناح میں اس وقت ہر طرف کچرے کے ڈھیر پھیلے نظر آتے اور ایسا لگتا ہے مہینوں سے پارک کی صفائی نہیں ہوسکی۔
پارک میں لگے پودوں پر بھی کوئی توجہ نہیں گئی جس کی وجہ سے پارک میں سبزہ بھی ختم ہونا شروع ہو گیا ہے ۔


پارک کے واکنگ ٹریکس بھی جگہ جگہ سے اکھڑے ہوئے اور ٹوٹے ہوئے ان کی کوئی دیکھ بھال نہیں کی جارہی۔
پارک میں جگہ جگہ واکنگ ٹریک پر لگی ہوئے پیور بلاک بھی اکھڑی ہوئی ہے اور ہر طرف اینٹیں پھیلیں ہوئی ہیں۔
پورے جناح باغ میں بیٹھنے کے لئے نہ تو اچھی بینچز ہیں اور نہ ہی واش روم وغیرہ کی صفائی ستھرائی ہے۔
پارک پرندوں کے بڑے پنجرے میں بس چند عام سے پرندے موجود ہیں۔
مطلب پارک انتظامیہ مکمل طور پر غائب رہتی ہے ۔
