بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے؟


پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک اور ریکارڈ پاش پاش کر دیا ، سابق کپتان نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیرئیر میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ پاکستانی بیٹر نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگ میں 11 واں رن لے کر مکمل کیا۔
کنگ بابر نے 300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، انہوں نے 11 ہزار ٹی 20 رنز کا سنگ میل 298 اننگز میں عبور کیا۔
بابر اعظم سے پہلے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 314 اننگز میں 11 ہزار ٹی 20 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستانی بلے باز 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم سے کم اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
بابر اعظم ٹی 20 میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی اور مجموعی طور پر 11 کھلاڑی ہیں۔
ان سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، اسی طرح ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی 20 میں گیارہ ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔
بابر اعظم نے اننگز کے دوران پروفیشنل کرکٹ کے 26 ہزار رنز بھی مکمل کئے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles