پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، اسحاق ڈار – Pakistan

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے باکو میں کوپ 29 اجلاس میں پیشگی اطلاعات اور بڑھتی حدت کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو آج بڑھتی حدت کے چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، 2022 کے سیلاب نے 3 کروڑ سے زائد لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گرین پاکستان پروجیکٹ میں تمام ماحول دوست اقدام شامل ہیں، ہم کاربن اخراج کو نصب شرح تک لانے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے کلائمٹ فنانسنگ اشد ضروری ہے۔

نائب وزیراعظم نےاپنے خطاب میں مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائمٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں، آبادیوں کے تحفظ کی کوشش میں متحد ہونے کیلئے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles