چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہائبرڈ منصوبہ منظور، بھارتی ٹیم کہاں کھیلے گی؟


آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کے لئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہوجائے گا۔
بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی نے ہائی برڈ ماڈل کی منظوری کے لئے بورڈز کا آفیشل اجلاس ہوا، جس کے بعد دونوں ملکوں میں معاہدہ بھی ہوگیا، چیمپئنز ٹرافی کے میچ اب پاکستان اور دبئی میں ہوں گے، جبکہ بھارت ٹورنامنٹ
کے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی، دونوں ٹیموں کا لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا، تاہم پاکستان کو زر تلافی نہیں ملے گا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ پاکستان کو آئی سی سی 2027 ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی ملے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد میں طے ہوگا، تحریری طور پر معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles