عالمی تنظیموں نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام قرار دے دیا – World

غزہ کی صورتحال سے متعلق 8 عالمی امدادی تنظیموں نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔

8 عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا، اسرائیلی اقدامات سے شمالی غزہ میں صورتحال ڈرامائی طور پر خراب ہوئی، شمالی غزہ میں غذا کی قلت ہے، انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

عالمی امدادی تنظیموں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کا کہا تھا۔

امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع کی جانب سے اسرائیل کو غزہ میں صورتحال کی بہتری کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔

غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے، گدھے گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں : برطانوی تنظیم آکسفیم

اسرائیل کی دہشت گردی، جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 19روز سے جاری

حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ بھی جاری ہے تازہ ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles