بجلی چوروں کیخلاف تعاون کریں اویس لغاری کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط


وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کے خاتمے کیلئے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔
وزیرتوانائی نے خطوط میں لکھا ہے کہ بجلی چوری،واجب الادا بلزکی وصولی پرتوجہ دی جا رہی ہے،وزرائےاعلیٰ سےفوری بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانےکی درخواست کی ہے۔
انہوں نے خط میں توجہ دلائی کہ واجب الادا بجلی بلز کی وجہ سےتوانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات متاثر ہو رہے ہیں، صوبوں کے مختلف محکمے بجلی کے بلز کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں۔
انہوں نے خط میں توجہ دلائی کہ بجلی چوری کے باعث وصولی نقصان سے شکایات کا بوجھ اور صارفین پربجلی کی زائد قیمتوں کی ادائیگی کا باعث بنتا ہے، جو گھریلو صارفین کی زندگی کو متاثر کرتا ہے اور قومی خزانے پر بھی بوجھ پڑتا ہے ۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles