چیئرمین پی سی بی نے ایشیا کپ کے میچز کے وینیو کا اعلان کردیا

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابے کی ویب سائیٹ ایکس پر ویونیوز کا اعلان کر دیا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم کے منتظر ہیں، بڑے اور دل چسپ ٹاکروں کے بھی منتظر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ کے میچز کے وینیو کا اعلان کر دیا ہے۔ ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

ایشیا کپ کے میچز دبئی اور ابوظبی کے مختلف کرکٹ گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے۔ اس سال کے ایشیا کپ میں دو گروپ بنائے گئے ہیں، گروپ اے میں بھارت، پاکستان، یو اے ای اور عمان شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

ایشیا کپ کے آغاز کے ساتھ ہی کرکٹ شائقین کو دونوں اہم وینیوز پر عالمی سطح کے کرکٹ کا دلچسپ مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔

سربراہ پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم کے منتظر ہیں، بڑے اور دل چسپ ٹاکروں کے بھی منتظر ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles