بلوچستان میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، مگر کیوں؟


حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی۔
اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دفعہ 144 کے دوران اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری، 5 سے زائد افراد کے اجتماع اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی۔
اعلامیہ میں انتظامیہ کی جانب سے میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی عائد ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles