
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور فرد جرم پڑھ کر سنائی۔
عدالت نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا اور سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم کب عائد ہوگی؟
9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد
اس کے علاوہ عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔