بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد، یکم اگست سے اضافی جرمانہ بھی لاگو ہوگا، امریکی صدر کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بھارت پر تجارتی پابندیوں کے تحت 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اگرچہ امریکا کا دوست ہے، تاہم برسوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں محدود رہی ہیں، کیونکہ بھارت کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں اور اس کی طرف سے عائد کردہ غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں سخت ترین اور ناقابلِ قبول ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت روس سے بڑی تعداد میں عسکری ساز و سامان خریدتا ہے اور توانائی کے شعبے میں بھی روس کا سب سے بڑا خریدار ہے، خاص طور پر چین کے ساتھ مل کر۔ امریکی صدر کے مطابق بھارت کو اب ان پالیسیوں کے نتیجے میں 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ اضافی جرمانے کا بھی سامنا ہوگا، جس کا اطلاق یکم اگست سے شروع ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب دنیا روس پر زور دے رہی ہے کہ وہ یوکرین میں فوجی کارروائیاں بند کرے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت اور امریکا باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles