
گلگت کی ہوشے ویلی میں خاتون جرمن کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ ترجمان حکومت کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے تعاون سے ریسکیو عمل جاری ہے، تاہم خراب موسم کی وجہ سے آپریشن میں تعطل آ رہا ہے۔
گلگت کے علاقے ہوشے ویلی میں دو جرمن کوہ پیماؤں کو لینڈ سلائیڈنگ کے دوران شدید زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ترجمان جی بی حکومت کے مطابق درمین لورا لینا سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی ہیں۔
کروس مرینہ ایوا سلائیڈنگ کے مقام پر پھنس گئیں، جس کے باعث ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ فیض اللہ فراق نے بتایا کہ افواج پاکستان کے تعاون سے جرمن کوہ پیماؤں کے لیے ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
ہیلی کاپٹر تیار کر لیا گیا ہے تاہم خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں تعطل آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم بہتر ہوگا، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔