گوجرانوالہ کا جوڑا کراچی میں قتل، 2 روز بعد گتھی سلجھ گئی


کراچی کے علاقے کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ساجد نامی لڑکے نے بیس جولائی کو اسلام قبول کیا تھا اور اسی روز ثناء سے کورٹ میرج کی تھی۔ آج نیوز نے ساجد اور ثناء کا نکاح نامہ حاصل کر لیا ہے۔
کراچی بوٹ بیسن قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ دو روز قبل ملنے والی لاشوں کی شناخت کے بعد معلوم ہوا کہ مقتول ساجد اور ثنا نے پسند کی شادی کی تھی۔ دونوں گوجرانوالہ کے رہائشی تھے اور پندرہ روز قبل فرار ہو گئے تھے۔
مقتول ساجد نے بیس جولائی کو اسلام قبول کیا اور اسی دن گوجرانوالہ میں ثنا سے کورٹ میرج کی تھی۔ اس جوڑے کا نکاح نامہ بھی آج نیوز نے حاصل کر لیا۔ گوجرانوالہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی وقاص کو حراست میں لے لیا ہے، جو کہ ساجد اور اس کے دوستوں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا چکا تھا۔
مقتولہ ثنا کا تعلق گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کے نواحی گاؤں بڈھا گورائیہ سے تھا۔ ثنا پندرہ روز قبل اپنی چچی کے گھر جانے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد غائب ہو گئی۔ مقتول ساجد کا تعلق ایک غریب مسیحی گھرانے سے تھا اور وہ ایک زمیندار کے ڈیرے پر بھینسوں کو چارا ڈالتا تھا۔ ساجد کے اہل خانہ وقوعہ کے روز سے علاقے سے غائب ہیں۔
اس کیس کے نئے موڑ میں پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles