چدمبرم کے بیان پر بی جے پی رہنما آگ بگولہ

سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم کے پہلگام واقعے سے متعلق حالیہ بیان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کو آگ بگولہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پی چدمبرم نے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، بلکہ حملہ آور دراصل بھارتی شہری تھے جنہوں نے بھارت کے اندر ہی دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔

سابق بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان نے بی جے پی رہنما خاموش نہ رہے سکے اور انہوں نے پی چدمبرم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی یونین وزیر اور بے جے پی رہنما پرالھاد جوشی نے پیر کے روز سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کے آپریشن سندور کے حوالے سے دیے گئے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے پاکستان کو ”کلین چٹ“ دینے کا الزام عائد کیا، اور کہا کہ چدمبرم کے بیانات پاکستان کے موقف کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔

چدمبرم کے اس بیان پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے بھی شدید تنقید کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چدمبرم کے بیانات اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ کانگریس بیرونی عناصر کے ساتھ ملی بھگت رکھتی ہے۔

بی جے پی کے ایک اور وزیر کرن ریججو نے چدمبرم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس رہنما کا بیان قومی مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس قسم کے بیانات پاکستانی بیانیے کے مطابق ہیں جو بھارت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2025 میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے آپریشن سندور کا آغاز کیا تھا۔

پہلگام حملے کے بعد بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مودی حکومت پر تنقید کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

آج بھی پہلگام فالس فلیگ کے ثبوت پیش نہ کرنے والی بھارتی حکومت جواب دینے سے قاصر ہے جس کے باعث نریندر مودی کا اصل چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles