9 مئی کو شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کو شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس کا محفوظ فیصلہ سنائیں گے، عدالت نے ملزمان کے خلاف جیل ٹرائل میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ سمیت 14 ملزمان کے خلاف ٹرائل مکمل کیا گیا ہے۔
9 مئی شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما افضال پاہٹ، حمزہ پاہٹ، خالد پاہٹ سمیت 9 ملزمان ضمانت پر ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles