سعودی عوام کے لئے بڑی خبر، فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی


فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی، فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں سعودی
میزبانی کی باقاعدہ تصدیق کردی۔
2034 میں فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ سعودی عرب کے 5 شہروں میں منعقد ہوگا، جبکہ 15 مختلف اسٹیڈیم ورلڈ کپ فٹ بال کی میزبانی کریں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا اسلامی ملک بن گیا۔
اس کے علاوہ 2030 کا فٹ بال ورلڈ کپ 3 براعظموں کے 6 ملکوں میں کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ کی میزبانی مراکش، پرتگال اور اسپین کو دی گئی ہے۔
ایونٹ کے ابتدائی 3 میچز جنوبی امریکا کے 3 ممالک پیراگوائے، ارجنٹائن اور یوراگوائے میں ہوں گے، جنوبی امریکا میں ہونے والے 3 میچز ورلڈ کپ کی صد سالہ تقریبات کا بھی حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles