ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.38 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ شرح مہنگائی منفی 1.61 فیصد پر آگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران خوراک کی 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جن میں چکن کی قیمت میں 35 روپے 30 پیسے، انڈے کی قیمت میں درجن 15 روپے 19 پیسے، ڈیزل 11 روپے 37 پیسے، پٹرول 5 روپے 36 پیسے اور لہسن 6 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.92فیصد کی مزید کمی، سالانہ شرح منفی 3.52فیصد ہوگئی
اسی دوران، پیاز کی قیمت میں 1 روپے، آلو 1 روپے 23 پیسے، لکڑی 6 روپے 46 پیسے، مٹن 6 روپے 29 پیسے اور دہی 59 پیسے مہنگی ہوئی ہے۔ مزید برآں، پاوڈر ملک، گڑ، دال مسور اور تازہ دودھ بھی مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
دوسری جانب، چینی کی قیمت میں 44 پیسے کمی ہوئی ہے، ٹماٹر 8 روپے 32 پیسے سستا ہوا ہے، جبکہ انڈے کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی درجن کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ دال چنا، دال مونگ اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
ایل پی جی کی قیمت میں بھی 29 روپے 90 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔