کراچی کے ضلع ملیر میں ریتی بجری چوری کا دھندہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ ملیر ندی اور میمن گوٹھ کے اطراف ریتی اور بجری بھرنے کی ویڈیوز آج نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، اس دھندے میں پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار بھی ملوث ہیں جو فی ٹرک 30 ہزار سے لے کر 3 لاکھ روپے تک کی رشوت وصول کرتے ہیں۔
ماہانہ بنیادوں پر کروڑوں روپے رشوت خوری اور ہفتہ وار رقم کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ریتی بجری کی چوری کا کاروبار بے لگام ہو چکا ہے۔
ریتی بجری کی غیر قانونی نکاسی نے نہ صرف قدرتی وسائل کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ اس دھندے میں ملوث افراد اربوں روپے کی کمائی کر رہے ہیں جبکہ عام شہریوں اور ماحولیاتی تحفظ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔