ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جہاں 10 گرام سونا 2143 روپے اور فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی سونے کی مارکیٹ میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے اضافے سے 3لاکھ 6 ہزار 584 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے سے 3351 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔