وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، ارلی وارننگ کا مؤثر نظام ضرروی ہے، مؤثر تیاری کے پیش نظر نقصانات کم ہوئے۔
پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے بہترین کام کیا، حالیہ دنوں میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، ارلی وارننگ کا مؤثرنظام ضرروی ہے، پنجاب میں مؤثر تیاری کے پیش نظر نقصانات کم ہوئے۔
مریم نواز نے کہا کہ بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ابھی سے تیاری کی جائے، واسا سمیت تمام ادارے پانی کی نکاسی کے لیے کام کررہے ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، 21 جولائی کے ممکنہ بارشوں کے اسپیل کی تیاری آج سے ہی شروع کریں، ڈپٹی کمشنر فیلڈ میں جاکر عوام کی خدمت کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انفرا اسٹرکچر کے نقصانات کی فہرست بھی تیار کی جارہی ہے، نجی سوسائٹیز بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے اپنی مشینری نصب کریں، شدید بارشوں کے باوجود نالہ لئی کی صورتحال قابو میں رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے بعد انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا، انتظامی افسران دفتروں کی بجائے فیلڈ پر موجود رہیں، چاول سمیت دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ کیا اور سیلاب میں گھرے افراد کی ہر ممکن مدد کرنےکے احکامات جاری کیے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفاں کاٹھیا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں 1063 افراد کو فوری کارروائی کر کے بچا لیا گیا، انہیں صرف 23 منت کی ایوریج کے حساب سے ریسکو کیا گیا، مون سون کے دوران 108 افراد جاں بحق ہوئے، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 80 جبکہ کرنٹ لگنے سے 10 افراد جان بحق ہوئے جبکہ چھتیں اور دیواریں گرنے سے 388 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ بارشون کے دوران نکاسی کا کام مکمل ہونے تک ڈی سی فیلڈ میں رہیں عوام کو سیلابی ریلوں کی بروقت آگاہی دی جائے وارننگ سسٹم بہتر بنایا جائے اور دیہاتوں میںئ مساجد کے لارڈز سپیکر سے سیلاب کی امد کی آگاہی دی جائے پی ڈی ایم اے جہاں ضروتغ سمجھے لائف جیکٹس بوٹ اور دیگر سامان فراہم کیا جائے۔
مریم نواز نے چھتیں دیواریں اور دیگر وجوہات سے قیمتی جانوں کے ضیاع پت بے حد افسوس کا اظہار کیا۔