سلامتی کونسل؛ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں بے لگامی کی علامت ہیں، عاصم افتخار کی مذمت

پاکستان نے شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے شام کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں بے لگامی کی علامت ہیں۔

سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی خلاف ورزیاں یو این چارٹر اور عالمی قانون کے نظام کو کمزور کر رہی ہیں۔

سلامتی کونسل کا اجلاس: پاکستان کا غزہ میں بندی، خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے شام پر حملے انتہائی غیر معقول اور نقصان دہ ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسرائیلی حملے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب شام ایک نازک مگر اہم عبوری مرحلے سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے کی جنگ کے بعد شامی عوام میں امن، وقار اور اپنے ملک کی تعمیر نو کی ایک نئی امید جنم لے رہی ہے۔

شام کو اس وقت یکجہتی اور حمایت کی ضرورت ہے۔ پاکستان شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے تاحال جاری ہیں۔ امدادی مراکز اور پناہ گزین کیمپوں پر حملوں میں مزید چورانوے فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں امدادی مرکز کے قریب بمباری سے چوبیس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ غزہ سٹی، جبالیہ اور المواسی میں کیمپوں پر فضائی حملوں میں اکتالیس افراد شہید ہوئے۔ غزہ کی پٹی میں شہدا کی مجموعی تعداد 58 ہزار667 ہوگئی۔ ایک لاکھ 39 ہزار 607 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles