قلات میں فائرنگ: شہید قوالوں کے 6 زخمی ساتھی خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل


قلات میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے قوالوں کے 6 زخمی ساتھیوں اور دیگر افراد کو سندھ حکومت کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے میں جاں بحق قوالوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
محکمہ اوقاف و مذہبی امور سندھ کے رہنما سید ریاض حسین شاہ شیرازی زخمیوں کے ہمراہ کوئٹہ سے کراچی پہنچے۔ زخمیوں کی آمد پر پی آئی بی کالونی میں واقع ان کے رہائشی علاقے میں غم اور سوگ کی فضا چھا گئی، اور گھر میں کہرام مچ گیا۔
شہداء کے لواحقین سے ملاقات کے دوران سید ریاض حسین شاہ نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
قلات دہشتگردی: جاں بحق تین قوالوں کی لاشیں کراچی پہنچا دی گئیں
قلات دہشتگردی: جاں بحق تین قوالوں کی لاشیں کراچی پہنچا دی گئیں
سید ریاض شاہ کے مطابق ”سندھ حکومت نے فوری اقدام کرتے ہوئے شہداء کے چھ زخمی ساتھیوں کو خصوصی جہاز کے ذریعے کراچی منتقل کیا۔ کچھ زخمی اب بھی کوئٹہ کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔“
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے متعلقہ حکام آپس میں مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles