داڑھی کے ڈیزائن بنانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، قانون سازی کا مطالبہ


داڑھی کے ڈیزائن بنانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی، جس میں قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ داڑھی خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی سنت ہے، داڑھی پر کسی بھی قسم کی ڈیزائننگ کرنا سخت گناہ ہے، داڑھی پر ڈیزائننگ سنت مبارکہ کی توہین ہے۔
رخسانہ کوثر کی قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ جو لوگ داڑھی پر ڈیزائننگ کرتے ہیں وہ لوگ سنت مبارکہ کا مذاق اڑاتے ہیں اور گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں، وفاقی حکومت قانون سازی کرکے داڑھی مبارکہ کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles