خاور مانیکا کے بیٹے کیخلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا


سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف پاکپتن میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ باپ بیٹا دونوں خاور مانیکا کے گھر ملازم ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم موسی نے ملازم کے ہاتھ بیڈ کی چادروں کو لگنے پر فائرنگ کی، ملزم موسی مانیکا پولیس کی حراست میں ہے۔
یاد رہے کہ پاکپتن کے نواحی علاقے پیر غنی میں خاور مانیکا کے ڈیرہ پر خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فائرنگ کر کے ملازم کو زخمی کردیا تھا، جس کے بعد 17 سالہ علی بہادر کو ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن مُنتقل کیا گیا تھا۔
جس کے بعد پولیس نے موسیٰ مانیکا کو ڈیرہ سے گرفتار کرلیا تھا، ملازم کے ساتھ توں تکرار پر موسیٰ مانیکا نے فائرنگ کی تھی جبکہ تھانہ صدر پولیس نے فائرنگ واقعہ تفتیش کا آغاز کردیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles