اسرائیل نے شام پر بڑا فضائی حملہ کردیا جس میں دمشق کے صدارتی محل اور وزارت دفاع کی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کی شدت ایسی تھی کہ شامی ٹی وی کی ایک میزبان اچانک پناہ لینے پر مجبور ہو گئی۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے حملے تیز کر دیے ہیں تاکہ سرکاری فورسز کی جانب سے دروز اقلیت کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے۔
حملوں کا نشانہ شام کی فوج کا مرکزی دفتر بنایا گیا، جہاں ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی فوج نے بدھ کو کہا کہ اس نے صدارتی محل کے علاقے میں بھی ایک ”عسکری ہدف“ کو نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے فوراً بعد عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے محل کے علاقے میں دھماکے کی آواز سنی، جو دارالحکومت پر نظر آنے والی پہاڑی پر واقع ہے اور جہاں عبوری صدر احمد الشراع مہمانوں سے ملاقات کرتے ہیں۔
شامی سرکاری ٹی وی نے پہلے بتایا کہ اسرائیل نے فوج اور دفاع کے وزرات کے مرکزی دفاتر کے قریب کئی فضائی حملے کیے ہیں۔ حملے کی شدت ایسی تھی کہ شامی ٹی وی کی ایک میزبان اچانک پناہ لینے پر مجبور ہو گئی۔
عالمی خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کی رپورٹوں کے مطابق یہ مسلسل تیسرا دن ہے کہ اسرائیل نے شام پر حملہ کیا ہے جہاں سرکاری فورسز اور جنوبی شہر السویداء میں مقامی دروز جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جو ایک پہلے فضائی حملے کے فوراً بعد آئی جس میں شہر کے مرکز میں اسی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
وزارت دفاع کے ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ عمارت پر کم از کم دو ڈرون حملے کیے گئے اور افسران تہہ خانے میں پناہ لے رہے ہیں، سرکاری الاخباریہ ٹی وی نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں دو عام شہری زخمی ہوئے۔
شام میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، مسلح جھڑپوں میں 89 افراد ہلاک
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے دمشق میں’شامی حکومت کے فوجی ہیڈکوارٹر کمپلیکس کے داخلی دروازے کو نشانہ بنایا ’ اور وہ جنوبی شام میں دروز شہریوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر ’نظر رکھے ہوئے ہے۔‘
اسرائیل نے شامی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا، جو الجزیرہ کی لائیو کوریج کے دوران ریکارڈ ہو گیا۔ اسرائیل نے شامی وزارت دفاع کی عمارت پر بمباری کی ہے۔
اسرائیل کے شام پر فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 19 زخمی
شامی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بمباری میں سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے شام میں صدارتی محل کے قریب بھی حملہ کیا ہے، شام کے دارالحکومت دمشق میں دھماکا بھی سنا گیا ہے۔