لندن میں ایک چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ

لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

خبرایجنسی کے مطابق بارہ میٹر لمبا طیارہ گرتے ہی شعلوں کی نذر ہوگیا۔

پورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کے فوری بعد ائیرپورٹ انتظامیہ نے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کر دیا اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور دھوئیں کے بادل دور دور دکھائی دیتے رہے۔

ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا۔ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے معلوم نہیں ہوسکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار طیارہ B200 مریضوں یا طبی عملے کی منتقلی کے لیے مخصوص تھا، طیارہ کروشیا سے آیا، ساؤتھ اینڈ پر رُکا اور نیدر لینڈز کے لئے اُڑان بھر رہا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles