یوکرین جنگ: شمالی کوریا کے سربراہ کا روسی فیصلوں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے یوکرین تنازع پر روسی قیادت کے فیصلوں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کی سلامتی، خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں شمالی کوریا اور روس نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

روسی وزیر خارجہ لاروف نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles