
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے خوشمقام میں گھریلو تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار تھے اور فائرنگ خواتین سے متعلق گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔
فائرنگ کے بعد پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
نوشہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔