معطل ارکان کا معاملہ: پنجاب حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی، اپوزیشن کی ٹیم بھی تیار


پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے باضابطہ طور پر مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان کے ساتھ خواجہ سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع اللہ خان اور احمد اقبال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پیپلزپارٹی سے علی گیلانی، ق لیگ سے چوہدری شافع اور آئی پی پی سے شعیب صدیقی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر مذاکراتی کمیٹی میں نمائندگی کریں گے، جبکہ پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ اور صدر لاہور شیخ امتیاز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے اعجاز شفیع اور دیگر رہنماؤں کے نام بھی اسپیکر کو بھجوائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے متعلق مذاکراتی کمیٹی کے نام آج ہی اسپیکر آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی آج ہی مکمل کر لی جائے گی۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اتوار کو ہوگا، جس میں معطل ارکان سے متعلق ریفرنس پر پیش رفت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب رہے تو سپیکر معطل ارکان کے خلاف ریفرنس واپس لینے پر غور کریں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles