مولانا خان زیب کا قتل، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، مقدمہ درج


عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ افراد کو نشانہ بناکر قتل کیا۔ وہ امن مارچ کی سرگرمی میں شرکت کے بعد گھر جارہے تھے۔
باجوڑ میں قتل کیے گئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مولانا امن مارچ کی سرگرمی میں شرکت کے بعد گھر جارہے تھے کہ ناوگئی کے علاقے میں ان پر حملہ کیا گیا۔ دو موٹرسائیکلوں پر سوار پانچ حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگروں کا ٹارکٹ مولانا خان زیب ہی تھے۔ حملے میں مولانا کے ساتھ ان کے محافظ کانسٹیبل شیز زادہ بھی شہید ہوگئے۔ جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو مقامات کی جیو فینسنگ کی جارہی ہے۔ واردات کی جگہ سے گولیوں کے پینتیس خول ملے ہیں۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں تھانہ خار کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles