پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی انڈر ایٹین ہاکی ٹیم نے ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو ہراکر کو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں جاپان کی ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔

چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

مقررہ وقت میں میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پانچ پانچ پنالٹی شوٹ آوٹس لگائے گئے۔ جس پر پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کرلی۔

گول کیپر غلام مصطفی نے دو گول روک کر جیت میں اہم کردار اداکیا ۔ غلام مصطفی کا تعلق لاہور سے ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بنگلہ دیش کو چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے پہلے تین میچوں میں بالترتیب ہانگ کانگ کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے، سری لنکا کو صفر کے مقابلے میں نو گول اور بنگلہ دیش کو تین کے مقابلے چھ گول سے شکست دی۔

جبکہ کوارٹر فائنل میں چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا.

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles