پاکستانی ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ مودی حکومت پر برس پڑے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی اداکارہ کی فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہوسکتی تو ہاکی ٹیم کو خوش آمدید کیوں؟
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے ساتھ ثقافتی رابطے قومی مفاد کیخلاف ہیں تو پھر پاکستانی ٹیم کو کھیلوں میں شرکت کی اجازت دینا کس منطق کے تحت درست ہے؟
بھگونت مان نے کہا کہ اداکارہ ہانیہ عامر اور دلجیت کی فلم کو روک کر ہم کس دشمنی کا پیغام دے رہے ہیں؟ یہ صرف تضاد نہیں بلکہ ایک خطرناک رجحان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ہاکی ایشیا کپ کیلئے اجازت دینے پر بھارتی میڈیا نے بھی مودی حکومت و تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی اینکروں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت کیسے آکر کھیل سکتی ہے؟