موسمیاتی بحران سے پگھلتے گلیشیئرزآتش فشاں کومزید تباہ کن بنا سکتے ہیں، نئی سائنسی تحقیق

حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نےخبردار کیا ہے کہ کائنات میں موسمیاتی بحران کی وجہ سے گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا عمل آتش فشاں کے پھٹنے کی رفتار کی شدت اور تواتر کو بڑھا سکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج پراگ میں ہونے والی گولڈشمڈ کانفرنس میں پیش کیے گئے، جس نے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو نئے زاویے سے سامنے لایا ہے۔

خفیہ ٹیکنالوجی، ترکیہ میں زلزلہ امریکہ نے پیدا کیا؟

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گلیشیئرز سے برف کا تیزی سے پگھلنا زیرِ زمین موجود میگما کے چیمبرز پر دباؤ کم کرتا ہے، جس کی وجہ سے میگما کے باہر نکلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔

یہ عمل آتش فشاں کے پھٹنے کے امکانات میں اضافے کا سبب بنتا ہے، اور اس کے نتیجے میں آتش فشاں کی پھٹنے کی شدت اور تواتر میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

آن لائن گیمز بچوں کو چڑچڑا اور پرتشدد کیوں بناتے ہیں

یونیورسٹی آف وسکونسن-میڈیسن سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ، محقق پابلو مورینو کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق واضح کرتی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں گلیشیئرز کا پگھلنا، خاص طور پر پیٹاگونیا آئس شیٹ جیسے بڑے گلیشیئرز کا، آتش فشانی سرگرمیوں کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

ان کے مطابق، اس تحقیق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ موسمیاتی بحران کے اثرات صرف سطحی نہیں ہیں، بلکہ زیرِ زمین بھی اس کے دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جو آتش فشانی سرگرمیوں کو زیادہ متحرک بنا سکتے ہیں۔

تحقیق کے دوران جنوبی افریقہ کے ملک چلی میں موجود چھ آتش فشاؤں کو خاص طور پر زیرِ تجزیہ رکھا گیا۔

اس تجزیے کا مقصد یہ تھا کہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ پیٹاگونیا آئس شیٹ کے پگھلنے سے آتش فشاں کے پھٹنے کے تواتر اور شدت پر کس طرح اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ جب برف پگھلتی ہے، تو اس سے زمین کی سطح پر دباؤ کم ہوتا ہے، جس کے باعث میگما کے چیمبرز میں دباؤ بڑھتا ہے اور اس سے آتش فشاں کے پھٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق گزشتہ دور میں برفباری کے دوران جب برف کی تہیں موٹی تھیں، آتش فشانی دھماکوں کی تعداد کم تھی۔ لیکن جیسے ہی زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوااور برف پگھلنے لگی، تو آتش فشانی عمل 2 سے 6 گنا بڑھ گیا۔

اس تحقیق کے نتائج عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو ایک نیا اور سنگین پہلو فراہم کرتے ہیں اور یہ بھی بتاتے ہیں کہ گلیشیئرز کے پگھلنے کے اثرات صرف سطحی نہیں بلکہ زیرِ زمین کی جغرافیائی تبدیلیوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles