خضدار میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق


بلوچستان کے ضلع خضدار کے دور افتادہ علاقے سارونہ میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پیش آیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق میراجی قبیلے سے تھا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ندی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔
علاقے میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے اور راستے دشوار گزار ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles