کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے بعد ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی موت کو آٹھ سے دس ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، جب کہ لاش ڈی کمپوزیشن کے آخری مراحل میں تھی۔
ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کے جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں تھی، جس سے فوری طور پر کسی تشدد یا زبردستی کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
حمیرا اصغر کیس: سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست، وزیراعظم پورٹل پر بھی شکایت
تاہم مزید حقائق جاننے کے لیے بالوں اور کپڑوں کے ٹکڑے کیمیائی معائنے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔
پولیس اور تحقیقاتی ادارے واقعے کی مزید تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، جب کہ عدالت میں اداکارہ کی موت کو قتل قرار دینے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں حمیرا اصغر کی میت آج شام 4بجے کے قریب لاہور پہنچے گی، حمیرا کے بھائی نوید کا کہنا ہے کہ ان کی نمازجنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔