5 گیندوں پر 5 وکٹیں، آئرش بالر نے اہم ریکارڈ قائم کر دیا

آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی ٹورنامنٹ میں منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف 5 گیندوں پر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پروفیشنل کرکٹ میں کارنامہ انجام دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق آئرش بولر پروفینشل کرکٹ میں لگاتار 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

نارتھ ویسٹ واریئرز کی ٹیم نے جہاں ایک موقع پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنائے تھے لیکن 189 کے ہدف کے تعاقب میں 88 پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

کرٹس کیمفر کو اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ اپنی کارکردگی کے حوالے سے جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے آل راؤنڈر نے کہا کہ اوور تبدیل ہونے کی وجہ سے میں تذبذب کا شکار تھا کیا ہو رہا ہے لیکن میں نے اپنی تمام تر توجہ اپنی بولنگ پر مرکوز رکھی اور خوش قسمتی سے یہ اعزاز حاصل کرلیا۔

خیال رہے اس سے قبل کیمفر 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں چارگیندوں پرچار وکٹیں اڑاچکے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles