ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کونسی نئی ٹیم شامل ہوسکتی ہے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی راہ میں ایک حیران کن موڑ اُس وقت آیا جب اٹلی نے یورپ ریجنل کوالیفائر کے ایک اہم میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد اٹلی اب فائنل میں نیدرلینڈز کے مدمقابل آئے گا، اور اگر وہ یہ معرکہ بھی سر کر لیتے ہیں تو یہ ان کی کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کا دروازہ کھول دے گا۔

اِس سنسنی خیز میچ میں اٹلی کے کپتان، سابق آسٹریلوی اوپنر جو برنس کی قیادت میں ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ جواب میں اسکاٹش ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مطلوبہ اسکور سے 12 رنز پیچھے رہ گئی۔

یہ فتح محض ایک میچ نہیں بلکہ ایک بڑی کامیابی کے دروازے کی چابی ہے۔ یورپی ریجن میں نمایاں کارکردگی نے اٹلی کی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں روشن کر دی ہیں۔ اگر وہ فائنل میں نیدرلینڈز کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو اٹلی کرکٹ کی عالمی اسٹیج پر پہلی بار اپنی موجودگی درج کروائے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles