راولپنڈی:اے سی بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،دھوئیں کے بادل چھا گئے


راولپنڈی میں ماڈل ٹاؤن ہمک کے قریب واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ ایئر کنڈیشنر تیار کرنے والی فیکٹری میں لگی، جس سے دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بلند ہونے لگے اور آسمان پر دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔
فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری میں موجود کیمیکلز اور دیگر سامان کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles