ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں سے مزید تباہی، سیلابی صورتحال برقرار

امریکی ریاستوں ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے سب کچھ بہا لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث نیومیکسیکو میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مون سون بارشوں سے ریوریڈوسو دریا کی سطح بیس فٹ تک بلند ہوگئی۔

ٹیکساس میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ سیلاب کے باعث ہلاکت افراد کی تعداد 119 تک پہنچ چکی ہیں۔ حکام کے مطابق 171 افراد تاحال لاپتا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ جمعے کو ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles