صدر میکرون کو پھرسبکی کا سامنا، اہلیہ بریژیت نے لندن میں بھی ہاتھ نہ تھاما، ویڈیو وائرل

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون ایک بار پھر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بن گئے جب ان کی اہلیہ خاتون اول بریژیت میکرون نے برطانیہ کے سرکاری دورے کے آغاز پر طیارے سے اترتے ہوئے شوہر کا ہاتھ تھامنے سے انکار کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی

عالمی میڈیا کے مطابق سالہ صدر میکرون اور 72 سالہ بریژیت میکرون منگل کو لندن کے رائل ایئر فورس نورتھولٹ ایئرپورٹ پر اُترے۔ جیسے ہی وہ طیارے سے اتر رہے تھے، کیمرے نے وہ لمحہ قید کیا جب میکرون نے اپنی بیوی کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا، مگر بریژیت نے ان کی مدد لینے سے انکار کر دیا اور سیڑھی کے ریلنگ کو پکڑنا ترجیح دی۔

صدر میکرون نے کافی دیر تک ہاتھ بڑھایا رکھا، تاہم بریژیت نے آخرکار ان کے اس اچھے ارادے کو محسوس کیا اور مسکرا کر کچھ دیر بات بھی کی۔

View this post on Instagram

ان کی آمد کے فوری بعد شہزادہ ولیم نے صدر میکرون سے ہاتھ ملایا جبکہ کیٹ مڈلٹن نے فرینچ خاتون اول کا استقبال کیا۔

یاد رہے کہ مئی میں ویتنام پہنچنے پر بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جب فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا اور صدر میکرون کی اہلیہ کا ہاتھ ان کے منہ پر پڑا۔

اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر فرانسیسی صدر کا ردعمل سامنے آگیا

اس واقعے کے بعد میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئیں کہ فرانسیسی خاتون اوّل نے صدر میکرون کو تھپڑ مارا ہے، جس پر صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ صرف ہنسی مذاق کر رہے تھے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles