کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی


کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 50 پیسے کی کمی کی گئی۔ قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی میں کی گئی۔ نیپرا نے صارفین کیلئے قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔ یہ کمی اپریل 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے بھی فی یونٹ بجلی 50 پیسے سستی کی گئی ہے، جس کا اطلاق مئی 2025 کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا نے یہ فیصلہ کے-الیکٹرک اور دیگر ڈسکوز کی جانب سے جمع کرائی گئی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت کے بعد محفوظ کیا تھا، جس میں ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles