”سفارش پر بھرتی کیے گئے لوگ کام نہیں کرتے“، علی امین اپنے ہی حکومتی اداروں سے نالاں


وزیراعلٰی خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ تحصیل میونسپل انڈمنسٹریشن سے کام لینا مشکل کام ہے، یہاں سارے لوگ سفارش پر بھرتی ہوئے ہیں، نئی تحصیل اور ضلع بنانے سے ترقی نہیں آئے گی، ڈی آئی خان کے ایک حلقے میں کوئی کالج نہیں ہے، اس حلقے کے نمائندوں کو جوتے مارنے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے ہی حکومتی اداروں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پشاور میں رنگ روڈ لنک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) سے کام لینا دنیا کا مشکل ترین کام ہے، کیونکہ یہاں بیشتر افراد سفارش پر بھرتی کیے گئے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے واضح الفاظ میں کہا کہ صرف نئی تحصیل یا ضلع بنانے سے ترقی نہیں آئے گی، جب تک بنیادی سہولیات اور ادارہ جاتی بہتری پر توجہ نہیں دی جاتی۔
انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک انتخابی حلقے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں آج تک کوئی سرکاری کالج نہیں بنایا گیا، اور ایسے نمائندوں کو ”جوتے مارنے چاہیئں“ جو عوام کے لیے ایک کالج تک نہیں بنا سکے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles